قومی تاریخ کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر اور مِزارِ قائد مینیجمنٹ بورڈ کے چئیرمین عرفان صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اردو ڈکشنری ویب سائٹ کو سرکاری طور پر 15 اکتوبر کوشروع کیا جائے گا۔
اگرچہ بازار میں اُردو لغت موجود ہے لیکن وہ اب کافی نہیں ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ دُنیا ڈیجیٹل اور تکنیکی طور پر زیادہ سے زیادہ جدید ہوتی جا رہی ہے۔ ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے۔ اُردو زبان کے فروغ کے لئے اُردو ڈکشنری وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو پورا کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر نہ صرف گورنمنٹ بلکہ بہت سے نجی اِدارے بھی یہ کوشش کر رہے ہیں کہ مُلک کو جدید ٹیکنالوجی میں مضبوط کیا جائے تاکہ جدید دُنیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔
عرفان صدیقی نے اردو ڈکشنری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور اُس کے بعد بتایا کہ گورنمنٹ اُردو زبان کے فروغ کے لئے اردو ڈکشنری ویب سائٹ بنا رہی ہے تاکہ لوگوں کو اُردو زبان سمجھنے میں مزید آسانی ہو۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اردو ڈکشنری بورڈ کافی عرصہ پہلے اردو لغت کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی اور اِس پر کافی عرصہ سے کام ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈکشنری بائیس ہزار صفات اور دولاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ ، اُن کے معنی اور آواز کے ساتھ تلفظ پر مشتمل ہو گی۔ الفاظ کاآواز کے ساتھ تلفظ ایک بہت اچھا فیچر ہے اِس کی مدد سے بغیر کسی پریشانی کے اُردو زبان کے درُست تلفظ کو سمجھا جا سکے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہہ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ تاہم ابھی کچھ غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو دور کیا جا رہا ہے۔ اُس کے بعد 15 اکتوبر کو یہ ڈکشنری کام کرنا شروع کر دئے گی۔
یہاں پر اِس بات کا ذِکر کرنا بھی ضروری ہے کہ بہت جلد پانچ ہزار سے زائد کُتب کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔