کمپیوٹر خریدتے وقت اس پر موجود کور کے اسٹکر پر آنکھیں بند کر کے اعتبار مت کریں، بلکہ خود کمپیوٹر کی پراپرٹیز میں جا کر اس بات کی یقین دہانی کریں کہ واقعی اس میں انٹل کور کی اُسی نسل کا پروسیسر موجود ہے جو آپ کو بتایا جا رہا ہے۔
پراپرٹیز میں سسٹم کے سیکشن میں کچھ نمبر ہیں جو پروسیسر کا نام اور اس کی نسل کی معلومات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لیکن یہاں اہم سوال یہ ہے کہ ان نمبروں کا مطلب کیا ہے؟
اپنی ویب سائٹ پر انٹیل کا مطلب یہ ہے کہ یہ نمبر اور حروف مندرجہ ذیل ہیں:
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، سب سے پہلے پروسیسر کا نام موجود ہے۔
اس کے بعد اس کے کور کی تفصیل موجود ہے یعنی یہ کون سا کور پروسیسر ہے۔
نام کے بعد چار عددی نمبر میں پہلا ہندسہ آپ کے انٹیل پروسیسر کی نسل کا نمائندہ ہے۔ اگر یہ نمبر تین سے شروع ہو رہا ہے تو سمجھیں یہ کور کی تھرڈ جنریشن یعنی تیسری نسل ہے۔ اسی طرح اگر نمبر چار، پانچ یا چھ وغیرہ ہے تو اس سے آپ کور کی جنریشن کہیں گے۔ اگلے تین ہندسے، پروسیسر کے شناخت کار، یا اصل میں اسی نسل میں پروسیسر ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
آخری نمبر پروسیسر سیریز اور اس کی کلاک اسپیڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔
Intel U Series پروسیسر بہت پتلے لیپ ٹاپ اور ہائبرڈ ٹیبلٹس کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جو دوسرے ماڈلز کے برعکس، زیادہ بیٹری کی زندگی فراہم کرتے ہیں۔
یہ جاننا کیوں ضروری ہے؟
اگلی دفعہ جب آپ ایک نیا کمپیوٹر خرید رہے ہوں گے تو پروسیسر کا نام یاد نہ ہونے کے باوجود آپ باآسانی اس کا نمبر دیکھ کر اس کی ساری حقیقت سمجھ سکیں گے۔
یہی نہیں ہو سکتا ہے آپ کم طاقت ور پروسیسر کا حامل نیا لیپ ٹاپ خریدنے کی بجائے طاقت ور پروسیسر کا حامل پرانا لیپ ٹاپ خریدنے کو ترجیح دیں کیونکہ اب آپ جانتے ہوں گے کہ لیپ ٹاپ یا پی سی خریدنے میں پروسیسر پر توجہ دینا ضروری ہے۔