گوگل نے یو سی براؤزر کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا

اچانک ہی گوگل پلے اسٹور سے معروف براؤزر یو سی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ معروف چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کا یہ براؤزر حال ہی میں اپنے 500 ملین ڈاؤن لوڈز کو پہنچا تھا۔ صرف بھارت میں اس کے صارفین کی تعداد 100 ملین ہے۔

تاہم یاد رہے کہ گوگل پلے اسٹور سے صرف یو سی براؤزر کو ہٹایا گیا ہے جبکہ علی بابا کی دیگر ایپلی کیشنز جیسے کہ یو سی براؤزر منی اور یو سی نیوز بدستور گوگل پلے پر موجود ہیں۔

یو سی براؤزر چونکہ چینی کمپنی کا تیار کردہ ہے اس لیے کچھ عرصہ پہلے اس پر الزام لگایا گیا تھا کہ یہ اپنے بھارتی صارفین کا ذاتی ڈیٹا چین منتقل کرتا ہے۔ تاحال بھارت میں یو سی براؤزر گوگل کروم سے بھی زیادہ مقبول ہے بلکہ صارفین کی پچاس فیصد تعداد یو سی براؤزر کو ہی استعمال کرتی ہے۔

یو سی براؤزر کی جانب سے تازہ ترین یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ انھیں براؤزر کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹائے جانے کی وجوہات گوگل کی جانب سے موصول ہو گئی ہیں۔

جس میں گوگل نے بتایا ہے کہ دراصل یو سی براؤزر کی کچھ سیٹنگز اینڈروئیڈ کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتیں اس لیے اسے عارضی طور پر سات دنوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

امید ہے چینی کمپنی علی بابا گوگل کے اعتراضات کو ختم کر کے براؤزر کو واپس پلے اسٹور پر لے آئے گی۔

فی الحال گوگل پلے اسٹور پر یو سی براؤزر کا یہ ربط آپ چیک کریں تو براؤزر موجود نہیں۔

براؤزرگوگل پلے اسٹوریو سی براؤزر