اوبر ٹیکسی سروس کا کم کرایوں اور تعارفی مفت سواری کے ساتھ کراچی میں آغاز

معروف ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان کے شہر لاہور کے بعد اب کراچی میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ اوبر کی خاص بات انتہائی کم کرایہ اور ابتدا میں مفت سواری فراہم کرنا ہے۔

ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی منگوانے کی ایک سروس کریم بھی اس سے قبل پاکستان میں دستیاب ہے۔

اوبر کو استعمال کرنے کے لیے بھی آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں اس کی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اینڈروئیڈ، آئی فون اور ونڈوز فون کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اوبر کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کراچی میں ٹیکسی حاصل کرنے کے لیے آپ نقشے پر پک اپ کا مقام منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن فوراً ہی بتا دے گی کہ اس جگہ اوبر ٹیکسی کتنی دیر میں پہنچ سکتی ہے۔ یہ بھی بتا دیا جائے گا کہ آپ کی منزل تک کتنی دیر میں پہنچا جا سکتا ہے اور اس کے لیے آپ کو کتنا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

بغیر ایپلی کیشن انسٹال کیے بھی آپ آن لائن اوبر کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ کہیں جانے کے لیے آپ کو کتنا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ یہ جاننے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:

https://www.uber.com/fare-estimate

اوبر نے اپنی کراچی آمد کی خوشی میں 25 سے اٹھائیس اگست تک ہر صارف کو پانچ بار مفت سواری کا لطف اُٹھانے کی سہولت بھی دی ہے۔ اگر آپ تین سو روپے سے کم کا سفر کریں تو ان دنوں میں پانچ بار آپ اس مفت سروس کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ مفت سواری منگواتے ہوئے KarachiFREE کا پرومو کوڈ ڈالنا مت بھولیں۔

بل کی ادائیگی بذریعہ کریڈٹ کارڈ یا کیش بھی کی جا سکتی ہے۔

کرائے کی تفصیل

کم از کم کرایہ 150 روپے
فی کلومیٹر کرایہ 9.38 روپے
فی منٹ کرایہ 2 روپے

اندازاً کرایہ:

ایٹریئم تا برنس روڈ 150 روپے
آئی بی اے سٹی کیمپس تا نیشنل اسٹیڈیم 180 روپے
حیدری مارکیٹ تا بہادرآباد 200 روپے
آغا خان اسپتال تا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ 220 روپے
پی اے ایف میوزیم تا باربی کیو ٹونائٹ 300 روپے

پہلے تین دفعہ سفر کرنے پر 100 روپے کی بچت حاصل کرنے کے لیے یہ لنک استعمال کریں

https://www.uber.com/invite

اوبر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:

https://get.uber.com