ٹوئٹر پر اب اپنی ٹویٹس بھی ری ٹویٹ کی جا سکتی ہیں

ایک طرف فیس بک ہے جو ہماری پرانی پوسٹس کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انھیں دوبارہ شیئر کرنے کے لیے پیش کر دیتی ہے تو دوسری طرف ٹوئٹر ہے جس پر اپنی ہی ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

بہرحال اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ وہ اپنی ہی ٹویٹ کو جب چاہیں ری ٹویٹ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل اپنی کسی بات کو دوبارہ کہنے کے لیے اسے نئے سرے سے لکھنا یا کاپی کر کے نئی ٹویٹ کے ذریعے شیئر کرنا پڑتا تھا۔

کچھ ہی دن پہلے ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں 140 الفاظ کی حد میں بھی کچھ نرمی برتتے ہوئے ویب لنکس اور تصاویر کو اس سے استثنیٰ دے دیا تھا۔ لگتا ہے سب سے مقبول سوشل میڈیا سروسز کی فہرست میں دوسرا نمبر چھننے کے بعد ٹوئٹر نے بھی مقابلے کو سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل جاری ہونے والے اعدادو شمار سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ اس وقت دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروسز میں فیس بک پہلے نمبر پر، اسنیپ چیٹ دوسرے نمبر اور ٹوئٹر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹوئٹرٹویٹ
تبصرے (1)
Add Comment
  • khan gm khan usa

    ہرحال اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ وہ اپنی ہی ٹویٹ کو جب چاہیں ری ٹویٹ کر سکتے ہیں۔ –
    Perpetrators can now Twitter has facility to their customers when they re-tweeted more like your own. –