امید ہے آپ لینکس سے واقف ہوں گے۔ لینکس ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے اور اس کے کئی ورژنز یعنی ڈسٹری بیوشنز یا ڈِسٹرو کہا جاتا ہے، ہیں جن میں سے ایک ڈسٹرو اوبنٹو کافی معروف ہے۔
لینکس کا نام سنتے ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ آپریٹنگ سسٹم بہت پیچیدہ ہو گا، لیکن ایسا نہیں۔ اب تو لینکس کی کئی ڈسٹروز ایسی ہیں جو بالکل ونڈوز کی طرح کام کرتی ہیں۔
اگر آپ لینکس سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ مضمون پڑھیں:
اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ لینکس اوپن سورس کے تحت مفت کیوں دستیاب ہے۔ یہ جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیے:
اگر یہ مضامین پڑھنے کے بعد آپ اوبنٹو کو آزمانا چاہتے ہیں تو فی الحال اسے انسٹال کیے بغیر براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
اگر آپ کی دلچسپی مزید بڑھے اور آپ لینکس کو انسٹال کرنا چاہیں تو اس کا ایک بہت ہی بہترین ورژن ’’لینکس منٹ‘‘ کی صورت میں دستیاب ہے جو کہ کافی حد تک ونڈوز کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کی مکمل انسٹالیشن کا طریقہ کار یہاں جانیں: