ہم تقریباً ہر روز اپنے کمپیوٹرز پر کچھ نہ کچھ فائلز کاپی کرتے ہیں۔ جب اسپیس ختم ہونے لگے تو ہمیں ہارڈ ڈسک کی صفائی بھی کرنی پڑتی ہے۔ کون سا فولڈر زیادہ اسپیس لے رہا ہے جسے ڈیلیٹ کیا جائے، یہ جاننے کے لیے ہمیں ہر فولڈرز کی پراپرٹیز دیکھنی پڑتی ہیں جو یقیناً جھنجٹ والا کام ہے۔
’’ٹری سائز‘‘ سافٹ ویئر سے آپ ہر فولڈر کا سائز معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ جو بھی فولڈر دیکھیں گے یہ اس کا سائز بھی بتا رہا ہو گا۔ اس کے علاوہ فولڈر کو کھولنے کے بعد اس میں موجود فولڈرز کے سائز بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح جو فولڈر ڈیلیٹ کرنا ہو بے حد آسانی ہو جاتی ہے۔
لائسنس: فری ویئر
آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز ایکس پی، وستا، 7، 2003، 2008
ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کیجیے
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2012 میں شائع ہوئی)