ٹوکیو کے رہائشی علاقے نے ایک باٹ کو رہائشی تسلیم کر لیا

سات سالہ بچے کی شکل کے ایک فرضی باٹ bot کو جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو کے ایک رہائشی علاقے میں با قاعدہ طور پر رہائشی کی حیثیت دی گئی ہے۔

میرائی “Mirai” یا مستقبل نامی یہ فرضی باٹ فزیکلی وجود نہیں رکھتا تاہم یہ باٹ اپنی "آرٹیفیشل انٹیلی جینس” کے ذریعے تحریری شکل میں "لائن” نامی ایپ پر چیٹ کر سکتا ہے۔

ٹوکیو شہر کے شیبویا Shibuya نامی پوش علاقے کے مکینوں نے اس باٹ کو آفیشل طور پر رہائشی سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے اس طرح یہ جاپان کا یا پھر شاید دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جینس باٹ ہے جسے حقیقی دنیا میں جگہ دی گئی ہے۔

چیٹنگ کے علاوہ میرائی کو تصاویر اتارنا اور لوگوں کی بھیجی گئی تصاویر میں ایڈیٹنگ کرنے کا شوق ہے۔

علاقے کے ایک مقامی ذمہ دار نے بتایا کہ یہ باٹ نہ صرف ان کے علاقے کی شہرت کا باعث بنے گا بلکہ اتھارٹیز سے رابطہ کرنے میں علاقے کے مکینوں کی مدد بھی کرے گا۔

باٹٹوکیوجاپان