یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اکثر لوگ گانے سننے کے لیے بھی یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں لیکن اسمارٹ فون پر ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر اس دوران کوئی ایس ایم ایس یا کوئی دوسرا الرٹ آنے پر کوئی اور ایپ کھول لیں تو یوٹیوب وڈیو بند ہو جاتی ہے اور ظاہر ہے گانا بھی رُک جاتا ہے۔
اکثر ہم چاہتے ہیں ہم فون پر دوسرے کام بھی کرتے رہیں اور ساتھ میں یوٹیوب بھی چلتی رہے۔ اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو اس کا حل ’’فلائی ٹیوب‘‘ (Flytube) کی صورت میں سامنے آ چکا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ یوٹیوب کی وڈیو کو چھوٹے سے سائز میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس طرح وڈیو اسکرین پر ہی چلتی رہتی ہے اور آپ باآسانی کوئی دوسرا کام بھی کر سکتے ہیں۔
تاہم یاد رہے کہ اسکرین آف کرنے سے یہ ایپ بھی کام کرنا بند کر دے گی۔ اس کے علاوہ اس کے اسکرین سائز کو مزید بدلنا فری ورژن میں ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ اس کے اسکرین سائز کو مزید کم کرنا چاہیں تو ایپ کو خریدنا ہو گا۔ اگر اس کے بنیادی فیچر کی بات کی جائے تو یہ ایپ مفت بھی عام صارفین کے لیے کافی ہے۔
تو پھر دیر کس بات کی ابھی ڈاؤن لوڈ کریں:
فلائی ٹیوب اینڈروئیڈ