ٹیلی نار اور فیس بک کے باہمی اشتراک سے اب ٹیلی نار صارفین اپنے اسمارٹ فون پر مفت فیس بک استعمال کر سکیں گے۔ موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والے ٹیلی نار کے صارفین فس بک فلیکس کے ذریعے اس سہولت کو استعمال کر سکیں گے۔
ٹیلی نار ٹالک شاک اور ڈیجوس دونوں پیکیجز استعمال کرنے والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ فیس بک فلیکس کے ذریعے ٹیلی نار صارفین کا بیلنس نہیں کٹے گا بلکہ بغیر بیلنس کے بھی وہ فیس بک استعمال کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ ٹیلی نار کے صارفین کے لیے ایک اور بڑی خوش خبری یہ بھی ہے کہ فور جی سروسز فراہم کرنے والی ٹیلی نار پاکستان کی تیسری کمپنی بننے کے قریب ہے۔ پی ٹی اے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 850 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی جیتنے کے لیے ٹیلی نار واضح امیدوار ہے۔
انڈیا میں ٹیلی نار نے پچھلے ہی ہفتے فورجی سروسز فراہم کرنا شروع کی تھیں اور اب امید ہے چند دنوں میں ٹیلی نار پاکستان میں بھی فورجی سروسز فراہم کرنا شروع کر دے گی۔