فائلز کو ٹیگ کرنا انھیں تلاش کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ اکثر فائلز کے نام یاد نہیں رہتے لیکن انھیں دیے گئے ٹیگ کی مدد سے آپ انھیں باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ کام آپ ’’ٹیگ ٹو فائنڈ‘‘ نامی سافٹ ویئر سے باآسانی کر سکتے ہیں۔
ویسے تو کوئی فائل تلاش کرتے ہوئے ضروری ہوتا ہے کہ آپ کو اس کا نام معلوم ہو لیکن ٹیگنگ ایسی چیز ہے جس سے آپ زیادہ آسانی سے کوئی فائل تلاش کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے کمپیوٹنگ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا ہو گا ہم ہر مضمون میں ٹیگز شامل کرتے ہیں۔
فرض کریں آپ کے پاس کوئی ڈاکیومنٹ ہے جس میں آپ نے یونیورسٹی کا کام کر رکھا ہے تو آپ اس فائل میں یونیورسٹی، کلاس، ہوم ورک اس طرح کے جتنے چاہیں ٹیگز شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح جب آپ ٹیگ ٹو فائنڈ سافٹ ویئر سے کی ورڈ لکھ کر تلاش کریں گے تو باآسانی اس فائل کو تلاش کر لیں گے۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 2.2MB