اگر آپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کر چکے ہیں تو یقینا فائلز کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے فولڈر بنانے کے حوالے سے جانتے ہیں۔ اسمارٹ فونز میں دستیاب اس فیچر سے جب ایک فائل کو ڈریگ کرتے ہوئے دوسری پر ڈراپ کریں تو یہ ایک نیا فولڈر بنا کر دونوں فائلوں کو اس میں ڈال دیتا ہے۔ کمپیوٹر پر بالکل یہی فیچر حاصل کرنے کے لیے ’’اسمارٹ فولڈرز‘‘ سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ فائلوں کو بہتر طور پر منظم رکھنے کے لیے انھیں فولڈرز میں رکھنا چاہیے۔ ڈریگ اینڈ ڈراپ سے فولڈرز بنا کر یہ کام آسان کیا جا سکتا ہے جب کہ اس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز سیون کے 64 بِٹ ورژن تک کے ساتھ کام کی صلاحیت رکھنے والا یہ سافٹ ویئر بالکل مفت دستیاب ہے۔
فائل سائز: 399KB ڈاؤن لوڈ لنک: http://goo.gl/pzpe4S
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2013 سے لی گئی ہے)
bluestacks sir ya software may ny apni window 7 may chalaya ha ak dafa to wo run howa hay phar us k bad light gie to wo instilizing par he laga howa hay is ka kiya msla ho skt hay ya may ny playstore bnany k liya kiya tha…. kacomputer par games khalny k liya