کسی بھی ایپلی کیشن پر پاس ورڈ لگائیں

اس بات کا تو آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ فون پر موجود ایک پاس ورڈ کافی نہیں۔
فرض کریں آپ کا فون کسی کے ہاتھ میں ہے تو آپ کی کوئی بھی ایپلی کیشن کھول کر دیکھ سکتا ہے۔ نہ صرف ایپلی کیشن بلکہ فون میں موجود تصاویر، وڈیوز یا ایس ایم ایس تو بہت آرام سے دیکھ سکتا ہے۔

اسمارٹ ایپ پروٹیکٹر کی مدد سے آپ اپنی تصاویر، وڈیوز، ایس ایم ایس ان باکس سمیت کسی بھی ایپلی کیشن پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی ایپلی کیشن آپ کی اجازت کے بغیر نہیں کھولی جا سکے گی۔

ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ کالز، اسکرین برائٹنیس پر بھی لاک لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں کئی دلچسپ فیچرز موجود ہیں۔

پن اور پیٹرن دونوں طرح کے پاس ورڈ کی سہولت اس میں موجود ہے۔

دستیابی: مفت
فائل سائز:  2.5MB
کم از کم اینڈرائیڈ ورژن 2.0

ڈاؤن لوڈ کریں

ایپلی کیشنلاک