مائکروسافٹ کا اسکائپ ایک ارب ڈاؤنلوڈز سے تجاوز کر گیا

ایپس کے ڈاؤنلوڈز کی تعداد کا بڑھتے ہوئے سمارٹ فونز کی تعداد سے راست تعلق ہے، تاہم کسی خاص ایپ کی ڈاؤنلوڈز کی تعداد پر یہ عنصر سب سے کم اثر انداز ہوتا ہے، کیونکہ صارفین کے لیے ایپ کی اہمیت وافادیت اس حوالے سے سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس ضمن میں مائکروسافٹ کا اسکائپ ایک ارب ڈاؤنلوڈز سے تجاوز کر گیا ہے تاہم یہ شماریات صرف گوگل پلے سٹور کی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی ایپ ڈاؤنلوڈز کی تعداد میں اس ضخیم عدد تک پہنچا ہو، خود گوگل کے بہت سارے ایپس یہ ضخیم نمبر پہلے ہی تجاوز کر چکے ہیں جیسے یوٹیوب، جی میل، گوگل میپس، گوگل پلس، گوگل ٹیکسٹ ٹو سپیچ، ہینگ آؤٹ، گوگل سرچ انجن، سٹریٹ ویو وغیرہ، اس کے علاوہ واٹس ایپ، فیس بک، فیس بک میسنجر اور کچھ دیگر ایپس بھی یہ نمبر تجاوز کر چکے ہیں تاہم ان کی تعداد بہت کم ہے۔

یاد رہے کہ اس نمبر تک پہنچنا ہی اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس طرح کے ایپس میں شدید مقابلہ لگا رہتا ہے اور اسکائپ کی اکلوتی خوبی شاید صرف ویڈیو کالنگ ہے جو دسیوں دیگر ایپس میں بھی دستیاب ہے اور کچھ کی تو شاید اس سے بہتر ہے۔

اسکائپمائکروسافٹویڈیو کالنگ