اسکائپ پرصارفین کی روزانہ دو ارب منٹس بات چیت

اسکائپ نے اعلان کیا ہے کہ اسکائپ استعمال کرنے والے صارفین مجموعی طور پر روزانہ دو ارب منٹس اسکائپ کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ یہ وقت کتنا زیادہ ہے، اس کے حوالے سے اسکائپ نے چند دلچسپ معلومات فراہم کی ہیں۔ اسکائپ کے مطابق دو ارب منٹس میں:

  • زمین سے چاند اور چاند سے زمین کے 225 ہزار چکر لگائے جاسکتے ہیں۔
  • 5400 بار مریخ کا چکر لگایا جاسکتا ہے۔
  • ایک کروڑ ساٹھ لاکھ موویز دیکھی جاسکتی ہیں۔
  • ہوائی جہاز میں زمین کا سات لاکھ بار چکر لگایا جاسکتا ہے
  • 845 بار زمین کا پیدل چکر لگایا جاسکتا ہے۔

دو ارب منٹس تقریباً 3400 سال کے لگ بھگ بنتے ہیں۔ یعنی اسکائپ صارفین روزانہ مجموعی طور پر 34 صدیاں اسکائپ پر گزارتے ہیں۔

اسکائپ دنیا بھر کے صارفین میں انتہائی مقبول سافٹ ویئر ہے جو ویڈیو اور وائس چیٹ کے لئے با کثرت استعمال ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے کچھ عرصے پہلے ہی اسے خریدا ہے اور ایک ماہ پہلے ہی یہ اعلان کی گیا تھا کہ ونڈوز مسیجنر لائیو اور اسکائپ کو مدغم کیا جاریا ہے۔

اسکائپ کی جاری کردہ معلوماتی تصویر – انفو گرافک بھی یہاں پیش کی جارہی ہے:

VoIPاسکائپمائیکروسافٹوائس اوور آئی پیوائس چیٹ
تبصرے (1)
Add Comment
  • SHAFQAT KHALID

    my favorite magazine