فائلز کہیں اپ لوڈ کیے بغیر دوسروں سے شیئر کریں

انٹرنیٹ کے ذریعے فائلز شیئر کرنا ہمارا روز مرہ کا معمول ہے لیکن فائل شیئرنگ کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنی فائلز کو کہیں نہ کہیں اپ لوڈ کریں جیسے کہ ڈراپ باکس یا گوگل ڈرائیو وغیرہ پر اپ لوڈ کر کے فائلز شیئر کی جاتی ہیں۔

اگر آپ فائلز کو کہیں بھی اپ لوڈ کیے بغیر براہِ راست اپنے کمپیوٹر سے شیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔

یہاں ہم نیٹ ورک شیئرنگ کی بات نہیں کر رہے بلکہ آپ کی شیئر کردہ فائلز دنیا میں کہیں بھی موجود کوئی دوسرا باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکے گا لیکن اس کے لیے آپ کو ایک پروگرام کی ضرورت ہو گی۔

جس پروگرام کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس کا نام ’’او اینڈ او فائل ڈائریکٹ‘‘ (O&O FileDirect) ہے۔

یہ انتہائی زبردست پروگرام درج ذیل ربط پر آپ کے لیے مفت دستیاب ہے:

O&O FileDirect

اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ ڈریگ اینڈ ڈراپ کرتے ہوئے کسی بھی فائل کو اس میں شیئرنگ کے لیے شامل کریں تو فوراً ہی اس کا ایک ڈاؤن لوڈ ربط بنا دیا جائے گا۔

اب آپ یہ ربط کسی کو بھی دے سکتے ہیں اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے فائل براہِ راست آپ کے پی سی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

فائل شیئر کرتے ہوئے آپ اس پر پاس ورڈ لگا سکتے ہیں اور یہ حد بھی مقرر کر سکتے ہیں یہ کتنے دنوں تک یا کتنی بار ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے موجود رہے۔

اس کے علاوہ ’’شیئرڈ فائلز‘‘ کے ٹیب میں جا کر آپ جب چاہیں اپنی شیئر کردہ فائلز کو دیکھ یا حذف بھی کر سکتے ہیں۔

 

اپ لوڈشیئرنگفائل شیئرنگ
تبصرے (2)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    very nice and impressive knowledge and information. Zabardast jenab

  • Abdul Rehman

    wao.. amazing.