حساس فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

جب آپ اپنے کمپیوٹر سے فائلز ڈیلیٹ کرتے ہیں تو درحقیقت یہ سسٹم سے مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتیں۔ چاہے آپ اپنا ری سائیکل بِن کلیئر کر دیں یہ پھر بھی ری کور کی جا سکتی ہیں۔ ایسی فائلیں جنھیں آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے سسٹم سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیں ان کے لیے آپ کو شریڈر درکار ہو گا۔ ایسا شریڈر جو فائلوں کو مکمل بھروسے کے ساتھ ڈیلیٹ کرے۔
اس کام کے لیے سیکیوریلی (Securely) مفت دستیاب ہے۔ اس شریڈر پروگرام سے آپ فائلوں کو اس طرح ڈیلیٹ کر سکتے ہیں کہ پھر کبھی ان کا کوئی سراغ آپ کے سسٹم سے نہیں ملے گا۔ فائلوں کو اس طرح مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس میں چار موڈ موجود ہیں۔ جن کو اگرچہ بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اس کا ڈیفالٹ موڈ ہی کافی ہے۔ جن فائلوں سے جان چھڑانی ہے ڈریگ کرتے ہوئے اس پر ڈراپ کر دیں، باقی کام اس پر چھوڑ دیں۔

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ

ویب سائٹ

ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2014 میں شائع ہوئی)

پرائیویسیحذفڈیلیٹری سائیکل بنفارمیٹ
تبصرے (3)
Add Comment
  • Ali Ahmad

    what if I want to format my hard disk so no one can recover this. Is this Possible? How? Please Share

  • Qaiser Ali Agha

    ye fraud ha downloading nae hoti

  • Arslan Asmi

    Plz Guide me How to download pics n other data frm Whats app running on Blue Stacks……..