ڈپلیکیٹ فائلیں نام اور مواد کے اعتبار سے تلاش کر کے ڈیلیٹ کریں

ڈپلیکیٹ فائلیں یعنی ایک ہی فائل کی اضافی کاپیز جیسے کہ تصویریں، گانے، ڈاکیومنٹس اور دیگر فائلیں بلاوجہ ہارڈ ڈسک کی اسپیس گھیرے رکھتی ہیں۔ اکثر ہم بیک اپ کی خاطر ایک ہی فائل کی درجنوں کاپیاں اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہارڈ ڈسک کی اسپیس تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کسی فائل کی دوسری کاپی خود تلاش کر کے حذف کرنا شروع کریں تو اس کام میں آپ کو ہفتوں لگ سکتے ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس کے لیے کوئی پروگرام استعمال کر لیا جائے جیسے کہ ’’لُک ڈِسک‘‘ جو کہ انتہائی زبردست فیچرز کے ساتھ بالکل مفت دستیاب ہے۔

’’لُک ڈسک‘‘ (Look Disk)پروگرام ایسی اضافی فائلز کو نام یا مواد کے اعتبار سے تلاش کر کے ڈیلیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جس ڈرائیو میں اضافی فائلز تلاش کرنی ہوں اسے سلیکٹ کر کے تلاش کی تفصیلات لکھیں اور تلاش شروع کر دیں۔
اگرچہ اس پروگرام کا مقصد ایک ہی نام کی فائلز کو تلاش کرنا ہوتا ہے تاکہ آپ کسی بھی فائلز کی اضافی کاپیز ڈیلیٹ کر سکیں لیکن اس کی مدد سے آپ ٹیکسٹ بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس طرح اگر ایک ہی مواد کا حامل ڈاکیومنٹ کسی دوسرے نام سے موجود ہو گا تب بھی اس کا پتا چلایا جا سکتا ہے تاکہ اسے بھی حذف کیا جا سکے۔

تلاش کی گئی تمام انٹریز محفوظ رکھی جاتی ہیں تاکہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر انھیں پھر سے لکھنے اور سیٹ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

اس مفت دستیاب پروگرام کے خاص فیچرز یہ ہیں:

  • نام اور مواد کے حساب سے ڈپلی کیٹ فائلز کی تلاش
  • دیگر کئی پیرامیٹرز جیسے کہ فائل سائز، تاریخ وغیرہ کے اعتبار سے تلاش
  • پی ڈی ایف سمیت دیگر فائلز میں ٹیکسٹ کی تلاش
  • ڈسک کی ٹوٹل اسپیس اور فری اسپیس کی معلومات

اگر آپ اس پروگرام کو انسٹال کیے بغیر استعمال کرنا چاہیں تو اس کا پورٹ ایبل ورژن بھی دستیاب ہے۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے

ڈپلی کیٹ فائلیںڈپلیکیٹ فائلز