سام سنگ نے گزشتہ روز نیویارک میں ایک زبردست تقریب کے دوران گلیکسی ایس فور پیش کردیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون بہترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سے مزین ہے اور اس میں کئی ایسے فیچرز پیش کئے گئے ہیں جو اس سے پہلے کسی اسمارٹ فون میں موجود نہیں تھے۔ ایسا ہی ایک فیچر آنکھوں سے اسمارٹ فون کو کنٹرول کرنے کا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے دوران اگر صارف موبائل کی اسکرین سے اپنے نظریں ہٹاتا ہے تو ویڈیو وہیں منجمد ہوجاتی ہے۔ اسے طرح نظریں اوپر نیچے کرکے اسکرین کو اسکرول بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک اور فیچر Air Gestures بھی ہے جس کے ذریعے صارف موبائل اسکرین کو چھوئے بغیر اس کے اوپر سے اپنے ہاتھوں کے اشاروں کے ذریعے اسے کنٹرول کرسکتا ہے۔
ہارڈویئر:
اس کی اسکرین کا سائز 5انچ ہے جس کی زیادہ سے زیادہ اسکرین ریزلوشن 1920×1080 ہوسکتی ہےاور یہ Super AMOLED ہے جبکہ پکسلز کی کثافت 441 پکسل فی انچ ہے۔ اس میں سام سنگ کا ہی متعارف کردہ 1.6 گیگا ہرٹز کا 8کورز (octa-core) والا پروسیسر نصب ہے۔ البتہ کچھ ممالک میں ایس فور کا 1.9 گیگا ہرٹز کا کوڈ کور (quad-core) پروسیسر والا ورژن فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فون میں نصب میموری (انٹرنل اسٹوریج) بھی کچھ کم نہیں۔ یہ 16، 32 اور 64 گیگا بائٹس کی انٹرنل اسٹوریج میں دستیاب ہوگا جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگا کر مزید 64گیگا بائٹس کا مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کا پچھلا کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے جبکہ اگلا کیمرا 2 میگا پکسلز کا ہے۔ اس کی بیٹری 2600ملی ایمپئر فی گھنٹہ فراہم کرسکتی ہے جو ایس تھری سے 23 فی صد زیادہ ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ بیٹری خاصی طاقتور ہے۔تاہم سام سنگ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ بیٹری کتنے گھنٹے چل سکتی ہے۔یہ فون ماہ اپریل میں دنیا بھر میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
سافٹ ویئر:
ایس فور گوگل اینڈروئیڈ کے ورژن 4.2.2 جیلی بین پر مبنی ہے۔ لیکن سام سنگ نے اس فون کے لئے درجنوں سافٹ ویئر خود بھی تیار کئے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر ایس فور میں دستیاب سہولیات کا اصل ماخذ ہیں۔
نئے فیچرز:
جیسا کہ پہلے بتایا گیا، اس فون کو آنکھوں اور ہاتھوں کے اشاروں کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں انگلش تا چینی یا چینی تا انگلش ریئل ٹائم ترجمے کی سہولت بھی موجود ہے۔ دیگر سپورٹڈ زبانوں میں فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی اور پرتگالی شامل ہیں۔ اس کے فرنٹ اور ریئر کیمرے سے بیک وقت تصاویر کھینچی جاسکتی ہے۔ یعنی تصویر کھینچے والا بھی اپنی فوٹو ریئر کیمرے سے کھینچی گئی فوٹو میں شامل کرسکتا ہے۔ فوٹو سے متعلق ایک اور سہولت eraser بھی اس میں موجود ہے۔ اس کے ذریعے رش والی جگہوں پر تیزی سے کئی فوٹوز ایک ساتھ کھینچ لئے جاتے ہیں اور پھر اصل فوکس (شے یا شخص) کے اردگرد موجود اشیاء یا لوگوں کو خذف کیا جاسکتا ہے۔
what about the price of this phone ?