ویب سائٹس پر موجود مضامین کی ای بُک بنائیں

www.readlists.com
اکثر ویب سائٹس اور بلاگز پر موجود تحریریں ہمیں پسند آتی ہیں اور ہم انھیں اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو مختلف پیچز پر موجود آرٹیکلز کو جمع کرنا ہو یا انھیں کسی کو بھیجنا ہو تو انھیں ہم الگ الگ محفوظ کرتے ہیں یا سارے لنکس جمع کر کے بھیج دیتے ہیں۔ ’’ریڈ لسٹس‘‘ اس حوالے سے ایک زبردست ویب سائٹ ہے۔ اس پر آپ مضامین کے لنکس دے کر انھیں ایک کتابی شکل دے سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے کام کرنے کا طریقہ کار تیز رفتار اور بہترین ہے۔ آپ کے دیے گئے آرٹیکلز کو بہترین طریقے سے ای بُک کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ آرٹیکل کا عنوان، ریٹنگ، اس میں موجود تصاویر، ویب یور آر ایل سب کچھ ای بُک میں موجود ہوتا ہے۔
پی سی پر ای بُک پڑھنے کے لیے آپ کو ای بُک ریڈر انسٹال کرنا ہو گا۔ چونکہ موبائل فونز میں ای بُک ریڈر پہلے سے موجود ہوتا ہے اس لیے یہاں بُک ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اپنے آئی پیڈ یا آئی فون وغیرہ پر براہ راست بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس ای بُک کو دوسروں سے شیئر کرنے کے لیے اس کا ویب لنک بھی بنا دیا جاتا ہے جس سے کوئی بھی یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

ای بکبکبلاگتحریریںکتاب
تبصرے (1)
Add Comment
  • Zohaib Jahan

    used it now, par maza nhi aya
    saved hamariweb’ artiles…. but in vain 😛