ری سیون زپ

Re7zip جاوا میں بنایا گیا ایک انتہائی دلچسپ اور مفید ٹول ہے۔ اس کی مدد سے آپ انٹرنیٹ پر موجود کسی بھی زپ فائل میں سے کوئی مخصوص فائل حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً ایک بڑے سائز کی زپ یا آئی ایس او فائل کسی سرور پر موجود ہے لیکن آپ کو پوری فائل نہیں بلکہ اس میں سے کوئی ایک آدھ فائل چاہیے تو یہ کام اس ٹول کی مدد سے ممکن ہے۔ یعنی بجائے اس کے کہ آپ ایک بڑے سائز کی آئی ایس او یا زپ فائل پہلے پوری ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر اس میں سے اپنے کام کی فائل حاصل کریں آپ براہ راست صرف ضروری فائل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سافٹ ویئر صرف زپ اور آئی ایس او تک محدود نہیں بلکہ یہ آرکائیو کے تقریباً تمام فارمیٹس کی سپورٹ کا حامل ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ساتھ مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ کمانڈ لائن پر چلتا ہے۔ لیکن گھبرائیں نہیں اس کے باوجود اسے استعمال کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اگر آپ کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں تو آپ کو اس میں کچھ اس طرح کی کمانڈ لکھنی ہو گی:

java -java re7zip.jar /t=iso /a=http://www.site.com/folder/file.iso /e=folder\file.txt /o=file.txt

اگر آپ اس پر تھوڑا سا غور کریں تو اسے باآسانی سمجھ سکتے ہیں۔ /t کے بعد فائل کا فارمیٹ لکھا گیا ہے۔ /a کے بعد وہ پاتھ لکھا گیا ہے جو فائل آپ ایکسٹریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ /e کے بعد اس فائل کا پاتھ دیا گیا ہے جو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ فائل کو جس نام سے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں /o کے بعد وہ نام دیا گیا ہے جبکہ اس کا لوکل پاتھ بھی موجود ہے یعنی جہاں یہ فائل محفوظ ہو گی۔ اس کا استعمال سمجھ کر آپ اس مفید ٹول کے ذریعے اپنا کتنا ہی قیمتی وقت اور انٹرنیٹ کی بینڈ وڈتھ بچا سکتے ہیں۔

فائل سائز: دو ایم بی
دستیابی: مفت

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2013 میں شائع ہوئی)

re7Zipآئی ایس اوڈاؤن لوڈززپفری ڈاؤن لوڈزفری ویئر