G20 سمٹ کے موقع پر تمام دنیا کی نظریں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پٹن کی ملاقات پر تھیں۔ اس تاریخی ملاقات کی تناظر میں ایک روسی کمپنی Caviar Royal Gift نے نوکیا کے معروف فون 3310 کا ایک نیا ماڈل فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔
اس فون کو دونوں صدور کی ملاقات کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس فون کے پچھلے حصے پر سونے کی ایک گول پلیٹ پر ٹرمپ اور پوٹن کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ فون میں سارے تبدیلیاں بیرونی ہیں یعنی کاسمیٹک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فون کی اندرونی ساخت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کیا گیا ہے۔ اس فون کو ٹائٹینیم سے بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ اصل فون سے مضبوط لیکن بھاری ہے۔
اس فون کی قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ اصل فون کی قیمت شاید پانچ ہزار روپے ہوگی ۔ اب خدا جانے وہ کون لوگ ہونگے جو ڈھائی لاکھ روپے ادا کرکے اس فون کو خریدیں گے!
اصل 3310 کو HMD گلوبل نے دوبارہ ڈیزائن کرکے ریلیز کیا تھا۔ نئے فون میں دوہری سم اور دو میگا پکسل کیمرا بھی نصب ہے۔ تاہم فون میں انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت نہیں ہے ۔