فیس بک پرآج کل ایک کھیل بہت کھیلا جارہا ہے (یا وائرل ہوگیا ہے) جسے ماہرین نے آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والے اس کھیل کے تحت لوگوں سے کچھ سوالات پوچھ کر ان کی معلومات چرائی جاتی ہیں۔ اس کھیل میں آپ کو ان 10 کنسرٹ کے نام فیس بک پر ڈالنے ہیں جن میں آپ شرکت کرچکے ہیں۔ ان میں سے ایک جواب غلط ہو گا۔ آپ کے دوستوں کوبتانا ہوگا کہ ان میں سے پہلا کنسرٹ کون سا ہے جس میں آپ نے شرکت کی تھی۔ اس کھیل میں سوالات مختلف ہوسکتے ہیں۔ مثلاً کنسرٹ کے بجائے آپ کے دس علاقوں کے نام پوسٹ کرکے پوچھا جاسکتے ہیں کہ اس میں سے کون سا علاقہ/شہر ہے جہاں آپ پیدا ہوئے تھے۔
عجیب لگنے والا یہ کھیل بنیادی طور پر ایک بہت بڑا سکیوریٹی رِسک ہے۔ کیونکہ پہلا کنسرٹ جس میں آپ نے شرکت کی تھی، وہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کا خفیہ سوال ہوسکتا ہے۔ اس سوال کا درست جواب دے کر کوئی بھی آپ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرسکتا ہے۔ لہذا جب بھی کوئی ایسا سوال آپ کے سامنے آئے تو اس کا جواب ہرگز نہ دیں۔
جو لوگ اس کھیل کا حصہ بن چکے ہیں انہیں یا تو اپنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردینا چاہئے یا کم از کم اسے پرائیوٹ کردینا چاہئے۔