کمپیوٹنگ میں ہم اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کر چکے ہیں کہ اپنا فون کسی دوسرے کو مستقل بنیادوں پر دینے یا بیچنے سے قبل اس میں موجود تمام ڈیٹا کو اچھی طرح حذف ضرور کر دیں۔ دراصل جو ڈیٹا آپ حذف یعنی ڈیلیٹ کرتے ہیں وہ بدستور ڈرائیو پر موجود رہتا ہے اور اسے بعد میں ریکور بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا انتہائی حساس ڈیٹا ہمارے فون میں موجود رہتا ہے اس صورت میں یہ کسی طرح سے دانشمندی نہیں کہ آپ اس بات کو یقینی بنائے بغیر کہ اب ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکتا، فون کسی دوسرے کے حوالے کر دیں۔
عام طور پر لوگ فون میں موجود تمام ڈیٹا کو ایک ساتھ ختم کرنے کے لیے فیکٹری ری سیٹ کے آپشن کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، کیونکہ اس کے باوجود ڈیٹا ریکوری کے لیے موجود رہتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اس کام کو آسان بنانا چاہتے ہیں تو سافٹ ویئر کمپنی ’’ونڈر شیئر‘‘ کا بنایا ہوا پروگرام ’’سیف ایریزر‘‘ (Wondershare SafeEraser) استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام آپ کو کئی سہولتیں دیتا ہے آئیے اس کی تفصیل آپ کو بتاتے ہیں۔
اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں کے لیے یہ پروگرام بذریعہ کمپیوٹر کام کرتا ہے اور آپ اسے ونڈوز و میک کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
Youtube par id hay aap ka