پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ بنانے کے لئے عموماً ورچوئل پرنٹرز یا دیگر تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر استعمال کئے جاتے ہیں۔ مگر مائیکروسافٹ آفس 2007اور اس کے بعد کے تمام ورژنز میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ براہ راست اپنے آفس ڈاکیومنٹس کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرسکیں۔ لیکن مائیکروسافٹ ورڈ 2013میں پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کو تخلیق کرنے اور اُن میں تبدیلی کرنے کی سہولت کی سپورٹ تو موجود ہے ہی، تاہم بہت سے لوگ اِس بات سے ابھی واقف نہیں ہیں کہ اِس میں پی ڈی ایف فائلز کو پاس ورڈ لگانے کا فیچر بھی موجود ہے۔ اِس کو تفصیل سے اِس ٹپ میں بتایا جائے گا۔
- اپناوہ ورڈ ڈاکیومنٹ کھولیں جسے پی ڈی ایف میں تبدیل کرنا اور پاس ورڈ لگانا مقصود ہے۔ اب Fileمینو کو کھولیں اور اس میں سے Save Asمنتخب کریں۔
- ائیں جانب آپ کو پی ڈی ایف ،پاسورڈ پروٹیکٹیڈ فائلز کو محفوظ کرنے کے لئے جگہ چُننے کے لئے کہا جائے گا۔ Computer پر کلک کرکے اپنی مطوبہ ڈرائیو اور پھر فولڈر کو چُن لیں۔
- اب آپ ڈراپ ڈائون لسٹ میں Save as type:کے ڈائیلاگ باکس میں جائیں اور یہاں سے PDFکو چُنیں۔
- یہاں پر آپ کے سامنے ایک Optionsکا بٹن ظاہرہوگا، اُس پر کلک کریں۔
- جب آپ کے سامنے ڈائیلاگ باکس ظاہر ہو جائے تو آپ دیکھیں گے کہ آخری آپشنEncrypt the documents with a password ہوگا، اِس چیک باکس کو چیکڈ( checked) کر دیں۔
- اِس سے اگلے کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں آپ کو ایک پاس ورڈ لکھنا ہوگا، اور پھر پاسورڈ کو دوبارہ لکھیں،اور پھر OK کر دیں۔
- اب آخری مرحلے کے طور پر آپ اپنی فائل کو کوئی نام دیں اور saveکرلیں۔