پارٹیشن لاک کریں

مشترکہ کمپیوٹر پر اپنے اہم ڈیٹا کو دوسروں کی پہنچ سے محفوظ رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ کبھی تو ہم اس کام کے لیے فائلوں کو چھپا دیتے ہیں تو کبھی ان پر پاس ورڈ لگاتے ہیں۔ اگرچہ یہ طریقے بھی کارآمد ہیں لیکن پورے کے پورے پارٹیشن کو ہی دوسروں کی دسترس سے باہر کر دینا کہیں زیادہ دلچسپ بات ہے۔

’’پارٹ لاکر‘‘ ایک چھوٹا سا مفت دستیاب ٹول ہے جس کی مدد سے آپ ہارڈ ڈسک پارٹیشنز کو لاک کر سکتے ہیں۔ پارٹ لاکر استعمال میں انتہائی آسان پروگرام ہے۔ جس پارٹیشن کو لاک کرنا ہو اس کے ذریعے منتخب کر کے ’’لاک‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اسی طرح پارٹیشن کو اَن لاک کرنے کا بٹن بھی موجود ہے۔

اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو کسی قسم کی پیچیدہ سیٹنگز کرنے کی یا کوئی پاس ورڈ سیٹ کر کے اسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ’’پارٹ لاکر‘‘ ونڈوز کے تمام ورژنز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ پورٹ ایبل ایپلی کیشن ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

ایک بات یاد رکھیں کہ پارٹیشن لاک ہونے کے بعد نہ تو کھلتا ہے نہ ہی اس میں آپ کوئی فائل محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ ایک ایرر دیکھنے کو ملتا ہے جب تک کہ اسے اَن لاک نہ کیا جائے۔

فائل سائز: 90KB

مطابقت: ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2014 میں شائع ہوئی)

پارٹیشنلاکہارڈ ڈرائیوہارڈ ڈسک
تبصرے (2)
Add Comment
  • Zoni.kz

    بہت ھی عمدہ سوفٹ وئیر ھے۔

  • ṀîTħu CħouħÐặry

    according to me bitlocker is best