ویب سائٹس وزٹ کرتے ہوئے اکثر Next کے بٹن پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ ہم کوئی طویل مضمون پڑھ رہے ہوں یا تصاویر کی کوئی گیلری دیکھ رہے ہوں نیکسٹ کے بٹن پر کلک کرنا ہی پڑتا ہے۔ زندگی اتنی مختصر ہے کہ اب نیکسٹ پر کلک کر کر کے کون اپنا وقت ضائع کرے۔ PageZipper نامی پلگ اِن آپ کی اس ’’نیکسٹ‘‘ سے جان چھڑا دیتا ہے۔ یہ خود ہی پیج کو چیک کر کے نیکسٹ پیج پر موجود مواد کو بھی اسی صفحے پر لے آتا ہے۔ اس طرح آپ بار بار نیکسٹ کرنے کے بجائے غیر ضروری مواد کو درگزر کرتے ہوئے جلد ہی اپنی مطلوبہ چیز تک پہنچ سکتے ہیں۔ پیج زِپر فائر فوکس اور کروم دونوں براؤزرز کے لیے دستیاب ہے۔
دستیابی: مفت
ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)