آپ کے کمپیوٹر کی صحت کا مکمل پیکیج

کمپیوٹر استعمال کے ساتھ ساتھ سست پڑتا رہتا ہے۔ اسے اس کی اصل رفتار پر بحال کرنے کے لیے کوئی آپٹمائزیشن پروگرام درکار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے دیکھیں تو لاتعداد پروگرامز مفت اور قیمتاً دستیاب ہیں۔ ہم ہر ماہ اس حوالے سے کسی نہ کسی مفت پروگرام کو ضرور شامل کرتے ہیں۔ اس بار ہمارا انتخاب ہے ’’سینائی سسٹم یوٹیلیٹیز‘‘۔ اس پروگرام کا کہنا ہے کہ چالیس پچاس ڈالر کیوں خرچ کریں جب یہ بہترین پروگرام مفت دستیاب ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:

www.synei.com

’’سینائی سسٹم یوٹیلیٹیز‘‘ (Synei System Utilities) آپ کے کمپیوٹر کا خیال رکھنے کے لیے ایک مکمل پیکیج ہے۔ یہ پروگرام کمپیوٹر کو صاف کر سکتا ہے، اس کی رفتار بڑھا سکتا ہے، اسے محفوظ بناتا ہے اور ونڈوز کی خرابیوں کو دُور کرتے ہوئے اسے ٹھیک کر سکتا ہے۔
اس پروگرام کو خاص طور پر سست پڑتے کمپیوٹرز کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے کمپیوٹر کو پہلے سے تیز رفتار بناتا ہے اور یہ فرق آپ واضح محسوس کریں گے۔

اس کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ دیگر اس طرح کے پروگرامز کی طرح ہر وقت پریشان نہیں کرتا، بلکہ آپ کو پتا بھی نہیں چلتا کہ یہ بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے اپنا کام کر رہا ہے۔ اگر آپ اس پروگرام کو انسٹال کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرنا چاہتے تو کوئی بات نہیں، اس کا پورٹ ایبل ورژن بھی دستیاب ہے۔
یقیناً آپ کمپیوٹر گیمز بھی کھیلتے ہوں گے؟ اگر آپ کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہے تو یہ پروگرام آپ کے کمپیوٹر کو گیم کے لیے بہتر ماحول فراہم کر سکتا ہے۔

اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس پروگرام کی مدد سے آپ ہارڈ ڈسک کو ڈی فریگ بھی کر سکتے ہیں۔
بغیر کسی سکیوریٹی پروگرام کی موجودگی کے جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو سمجھیں وائرسز کو کھلی دعوت دے رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس اینٹی وائرس پروگرام موجود نہیں؟ فکر کی کوئی بات نہیں ’’سینائی‘‘ موجود ہے تو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ پروگرام ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون اور ایٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا سائز 7.3ایم بی ہے جبکہ اسے استعمال کرنے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2014 میں شائع ہوئی)

پی سی بوسٹرٹیون اپسسٹم آپٹمائزیشنسسٹم اسپیڈ اپسسٹم کلیننگ
تبصرے (3)
Add Comment
  • Zaeem khan

    when i istall this software it shows error of set registry key and network initialization error.. plz tell me how to resolve this

  • kashif

    as salam o alikum

  • kashif

    mere pc m ads bar bar automatic open ho jate hen aur kuch programs b automatic install ho jate hen m bht tng hn koi solution btayen