موبائل فون بنانے والی کمپنی اوپو (OPPO) رمضان کے مہینے میں پاکستان میں اپنے دو نئے فون NEO 5 اور JOY 3 پیش کرنے جا رہی ہے۔ یہ دونوں فونز بنیادی نوعیت کے ہیں۔ ان میں ضرورت کے تمام فیچرز دستیاب ہیں لیکن ان کی قیمت انتہائی مناسب ہو گی۔ دونوں فونز میں اچھا کیمرہ اور بہترین آپریٹنگ سسٹم موجود ہو گا۔ یہ دونوں فونز پاکستان میں اسی ماہ ریلیز کیے جائیں گے اور اسی وقت ان کی قیمت بھی سامنے آئے گی۔
OPPO NEO 5
Neo 5 دراصل Neo 5s کا 3G ورژن ہے۔ 4Gاستعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کے لیے Neo 5s گزشتہ مہینے ہی کامیابی سے لانچ کیا گیا تھا۔ Neo 5 بالکل اسی فون جیسے فیچرز کا حامل ہے اور دونوں کی شکل بھی ایک جیسی ہے لیکن اس کی قیمت Neo 5s کے مقابلے میں کم ہے۔ Neo 5 تھری جی کے ساتھ ساتھ ڈوئل سم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں اینڈروئیڈ ورژن 4.4 موجود ہے۔
OPPO JOY 3
JOY 3 بھی اوپو کی جانب سے 3G سپورٹڈ خوبصورت ڈیزائن کا حامل فون ہے جس میں ڈوئل سم کی خصوصیت بھی موجود ہے۔ اس میں اچھا کیمرہ اور اینڈروئیڈ ورژن 4.4 دستیاب ہے۔
مصنف بھائی، چار انچ کا سب سے سستا فون بتائیں جس کا کیمرا بہت اچھا ہو۔ میں آج کل اچھی کتابوں کے اقتباسات اکٹھے کر رہا ہوں جس کے لیے مجھے ان کتابوں کے اوراق کی تصویریں کھینچنا ہوتی ہیں۔