قیمتوں میں موازنہ کریں
جب آپ کوئی ڈیوائس خرید رہے ہوں یا کوئی بھی ایسی چیز جو ایک سے زیادہ اسٹورز پر موجود ہو تو اس بات کی یقین دہانی کریں کہ تمام آن لائن اسٹورز سے قیمتیں معلوم کریں اور پھر ان کا موازنہ کریں۔ جب آپ کسی مخصوص پروڈکٹ کی قیمتوں کی تمام اسٹورز سے معلومات حاصل کرلیں اور تمام ویب سائٹس ڈھونڈ لیں تو آپ جس اسٹور سے خریدنا چاہتے ہیں ان سے رابطہ کریں اور انھیں بتائیں کہ کسی اور جگہ یہی چیز کم قیمت میں مل رہی ہے تو ممکن ہے کہ وہ آپ کو اپنا گاہک بنانے کی خاطر کم قیمت میں آپ کو بیچ دیں گے۔
اگر یہ وضاحت واضح نہیں تو اس کی مثال کچھ یوں ہے:
فرض کریں کہ میں ایک گیمنگ ماؤس خریدنا چاہتا ہوں۔ ایک اسٹور پر $500 کا مل رہا ہے اور دوسرے اسٹور پر $550 کا۔ اب میں کیا کروں گا کہ دوسرے اسٹور سے رابطہ کروں گا اور انھیں بتاؤں گا کہ یہی پروڈکٹ ایک اسٹور پر کم قیمت میں مل رہی ہے اور میں یہ آپ سے ہی خریدنا چاہتا ہوں لیکن اسی کم قیمت پر۔ اگر ہاں، تو میں آپ سے خرید لوں گا۔ ممکن ہے کہ وہ کم قیمت میں بیچ دیں گے اس طرح سے مجھے اپنے من پسند اسٹور سے مناسب قیمت میں گیمنگ ماؤس مل جائے گا۔ یہ بالکل ایسے ہی جیسے آپ مختلف دُکانوں پر جا کر کسی چیز کی قیمت پتا کرتے ہیں اور پھر اگلی دُکان پر چلے جاتے ہیں۔
.بہت خوب مضمون هے.اگر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز سے آن لائن خریداری کا طریقہ کار بھی بتا دیا جائے تو بہت سے لوگوں کا بھلا هو جائے گا. شکریہ.