ون پلس اور مے یو کی بینج مارک میں ہیرا پھیری پکڑی گئی

بینچ مارکنگ کسی ہارڈویئر کی کارکردگی جانچے کے لئے کیا جانے والا ٹیسٹ ہے۔ اگر آپ LG جی 2 اور LG جی 3 کی بینچ مارکنگ کریں تو ایل جی جی تھری کا اسکور آپ کو زیادہ نظر آئے گا کیونکہ اس میں بہتر ہارڈویئر نصب ہے۔ اسمارٹ فونز کے شوقین بہت سے لوگ بینچ مارک اسکور دیکھ کر ہی کسی فون کو خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ عام لوگوں کے لئے شاید بینچ مارکنگ زیادہ اہم نہ ہو، لیکن بہتر ہارڈویئر کے خواہش مند لوگ بینچ مارک اسکور پر خاص نظر رکھتے ہیں۔

 

لوگوں کی اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماضی میں کئی کمپنیاں بینچ مارک اسکور میں ہیرا پھیری کرتی پکڑی گئی ہیں تاکہ ان کے اسمارٹ فونز کا شاندار اسکور صارفین کو متاثر کرسکے۔ ان میں تمام ہی نامور کمپنیاں شامل ہیں۔ تاہم پکڑے جانے پر انہوں نے یہ کام بند کردیا۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ OnePlus اور Meizu (دونوں چینی کمپنیاں ہیں) بینچ مارک میں ہیرا پھیری کرتی پائی گئی ہیں۔

ایپل آئی فون 6 جیسی خصوصیات، لیکن قیمت آدھی وَن پلس 2

بینچ مارکنگ ایپلی کیشنز اسمارٹ فون کی پروسیسنگ کی طاقت کو جانچ کرکے اس کے حساب سے اسکور دیتی ہیں۔ اس اسکور کی بنیاد پر اسمارٹ فونز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اگر آپ آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز سیون یا اس سے بہتر آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو سسٹم پراپرٹیز میں آپ کو سسٹم ریٹنگ نظر آئے گی۔ مائیکروسافٹ اسے ونڈوز ایکسپیرینس انڈیکس کہتا ہے۔ یہ بھی بینچ مارک کی ایک مثال ہے جس میں مائیکروسافٹ ونڈوز آپ کے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ میں نصب ہارڈویئر کی طاقت و کارکردگی کے مطابق اسکور دیتا ہے۔ یہ اسکور جتنا زیادہ ہوگا، ہارڈویئر اتنا ہی جدید/بہتر تصور کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق وَن پلس تھری ٹی اور Meizu Pro 6 کو اس طرح سے تبدیل کیا گیا ہے کہ وہ بینچ مارکنگ ایپلی کیشن میں حقیقی اسکور کے مقابلے میں زیادہ اسکور ظاہر کرتے ہیں۔ ون پلس نے اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اس جعل سازی کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن Meizu کی جانب سے فی الحال خاموشی ہے۔

ماضی میں سام سنگ اور ایچ ٹی سی سمیت کئی کمپنیوں پر ایسے الزامات لگتے رہیں کہ وہ دھوکے سے اپنا بینچ مارک اسکور زیادہ دکھاتی ہیں۔ جب اس بات کا انکشاف ہوا تھا تو سخت تنقید کے بعد کمپنیوں کو اس حرکت سے باز آنا پڑا تھا۔ون پلس کی جعل سازی کے بارے میں XDA ڈیولپرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے غلط طریقے سے بینچ مارکنگ اسکور میں معمولی اضافہ کیا۔ اس معمولی اضافے کے لئے غلط طریقہ اختیار کرنے پر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔ ون پلس نے البتہ یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ OxygenOS کی اگلی اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کردیا جائے گا اور انہوں نے بیچ مارک میں ہیرا پھیری بھاری بھرکم ایپلی کیشنز اور ویڈیوز گیمز میں صارف کو بہتر تجربہ دینے کے لئے کی۔

مے یُو پرو 6 پلس کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیسے ہی اس پر بینچ مارکنگ ایپلی کیشن کو چلایا جاتا ہے تو وہ نارمل موڈ سے پرفارمنس موڈ میں آجاتا ہے۔ پرفارمنس موڈ میں پروسیسر اپنی پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع کردیتا ہے۔ یوں اس کا اسکور بڑھ جاتا ہے۔ موبائل فون پروسیسر اپنی پوری قوت سے چلیں تو بہت جلد گرم ہوکر دوبارہ نارمل موڈ میں آجاتے ہیں۔ اس لئے بینچ مارکنگ نارمل موڈ میں ہی کی جاتی ہے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی

میزیوون پلسون پلس 3