ون پلس 3 آخر کار آ ہی گیا

ون پلس ایک دلچسپ کمپنی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کم قیمت پر دوسروں کے مقابلے میں کافی بہتر اسمارٹ فون فراہم کر سکتی ہے۔

اگر آپ کی جیب ایپل آئی فون یا سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون خریدنے کی اجازت نہیں دیتی تو بے فکر رہیں، ون پلس 3 سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 ایج یا ایپل کے آئی فون 6 کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون پلس تھری اسمارٹ فون جلد آرہا ہے

ہائی ریزولوشن اسکرین، انتہائی طاقت ور کیمرہ اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ ون پلس 3 کی قیمت ایپل آئی فون 6 کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہے۔ چینی اسٹارٹ اپ کی طرف سے پیش کیا جانے والا 5.5انچ ڈسپلے کا اسمارٹ فون ون پلس 3 کمپنی کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے ون پلس 2 کا جانشین ہے۔

ون پلس کے فون کا دنیا بھر میں بے چینی سے انتظار رہتا ہے اور اب آخر کار انھوں نے ون پلس 3 بھی پیش کر ہی دیا ہے۔

ون پلس 3 میں شامل نئے فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ صرف تیس منٹ میں یہ مکمل چارج ہو کر پورا دن کام کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 6 جیسی خصوصیات، لیکن قیمت آدھی وَن پلس 2

اس دفعہ فون کو مکمل اَن لاک صورت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ آپ اپنی پسند کا نیٹ ورک استعمال کر سکیں۔

http://www.gsmarena.com/oneplus_3-7995.php

اس میں ڈوئل مائکرو سم کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ آپ ایک ساتھ دو نیٹ ورکس کے مزے لے سکیں۔

اس سے قبل اس فون کو خریدنے کے لیے دعوت نامے کی ضرورت ہوتی تھی لیکن اس بار اس نظام کو بھی ختم کر دیا گیا ہے یعنی اب جو چاہے اس فون کو خرید سکتا ہے۔

قیمت سے لے کر اپنے بہترین فیچرز کی وجہ سے اس فون کو آئی فون کا قاتل کہا جاتا ہے۔

قیمت و دستیابی

ون پلس 3 کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت اس وقت 399 یورو یعنی لگ بھگ 46897 پاکستانی روپے ہے۔

لیکن پاکستانی ویب سائٹ آئی شاپنگ پر آن لائن خریدنے کے لیے 49999 روپے میں دستیاب ہے

قیمت و تفصیل دیکھیں

وڈیو ری ویو

اس کے مکمل ری ویو کے لیے وڈیو دیکھیں:

ون پلسون پلس 3