بھارتی اخبار دی انڈیئن ایکسپریس The Indian Express کو انٹرویو دیتے ہوئے ون پلس OnePlus کے جنرل منیجر برائے بھارت وکاس اگروال Vikas Aggarwal نے کمپنی کے ون پلس 5 سمارٹ فون کے انجام کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
وکاس اگروال کے مطابق جیسے ہی ون پلس 5 کا سٹاک ختم ہوگا وہ اس فون کی فروخت بند کر دیں اور سٹاک کی تجدید نہیں کریں گے جس کا مطلب ہے کہ ون پلس کمپنی صرف OnePlus 5T کی فروخت پر ہی انحصار کرے گی، اس سے قبل کمپنی نے OnePlus 3T کی فروخت اس وقت بند کر دی تھی جب OnePlus 5 مارکیٹ میں دستیاب ہوگیا تھا۔
وکاس اگروال کا کہنا تھا کہ ون پلس 5 ایسی کوئی بڑی تبدیلیوں کا حامل نہیں ہے کہ اسے ایک الگ پراڈکٹ کے طور پر فروخت کیا جائے اس کے مقابلے میں ون پلس 5T بہتر سکرین اور یوزر ایکسپیریئنس پیش کرتا ہے۔