گزشتہ سال سام سنگ کو نوٹ 7 کے باعث ایک بڑا دھچکا پہنچا تھا۔ بیٹریاں پھٹنے کی شکایات پر اسے نوٹ 7 مارکیٹ سے واپس منگواکر ختم کرنا پڑا۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ اس کے باوجود، سام سنگ نوٹ کی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صارفین نے نوٹ 8 کے اتنے پری آرڈر کیے ہیں کہ گزشتہ سالوں میں اس عرصے کے دوران کسی بھی نوٹ فون کی قبل از ریلیز فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
نوٹ 8 پری آرڈر کے لیے 24 اگست کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ سام سنگ کا اب تک کا سب سےمہنگا اسمارٹ فون ہے جس کی قیمت کا آغاز 930 ڈالر سے ہوتا ہے۔ البتہ سام سنگ نے پری سیل کے دوران اس مہنگی قیمت کے بدلے کچھ تحائف کی سہولت بھی دی۔ نوٹ 8 کے خریدار 24 ستمبر سے قبل پری آرڈر کی صورت میں ایک گیئر 360 کیمرا، یا وائرلیس چارجنگ بنڈل حاصل کرسکتے ہیں جبکہ نوٹ 7 کے مالکان کو اپنی ڈیوائس کے بدلے نوٹ 8 خریدنے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔
سام سنگ نے پری آرڈرز کی تعداد کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔