نوکیا کی پھرتیاں، تمام فونز اینڈروئیڈ پی پر اپگریڈ کرنے کا اعلان

نوکیا ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو تیزی سے اینڈرائڈ کی سیکورٹی اپڈیٹس فراہم کرتی ہیں، اس حوالے سے نوکیا نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے سال جیسے ہی اینڈروئیڈ پی ریلیز ہوگا وہ اپنے حالیہ تمام چاروں فونز کو اس پر اپگریڈ کر دے گا۔

اس وقت مارکیٹ میں نوکیا کے چار سمارٹ فونز دستیاب ہیں جن میں نوکیا 3، نوکیا 5، نوکیا 6 اور نوکیا 8 شامل ہیں، یہ چاروں فونز مختلف خصوصیات کے حامل ہیں اور اپنی ریلیز کے وقت یہ چاروں فونز اینڈرائڈ نوگٹ کے ساتھ جاری کیے گئے تھے، نوکیا کے مطابق اس وقت نوکیا 8 کے لیے اینڈرائڈ اوریو کی اپڈیٹ پر کام کیا جا رہا ہے جو اس ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگی اور باقی فونز پر یہ اپڈیٹ سال کے اختتام سے قبل فراہم کر دی جائے گی۔

اس وعدے کے ساتھ ساتھ نوکیا نے اپنے فونز کے بوٹ لوڈرز کو بھی ان لاک کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

نوکیا نے اپنے صارفین کے تئیں کھلی پالیسی اپنا رکھی ہے اور اپنے فونز کو لمبے دورانیے کی اپڈیٹس فراہم کرنے کے وعدے کر کے اپنے کمپٹیٹرز جیسے سامسنگ ودیگر کو ٹف ٹائم دے رکھا ہے جن کے اپڈیٹس میں کئی مہینے لگتے ہیں یا اکثر اوقات محض ایک مین اپڈیٹ فراہم کرنے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔

اپڈیٹساینڈرائڈاینڈرائڈ پینوکیا