ننٹینڈو سوئچ نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

جاپانی ملٹی نیشنل کنزیومر الیکٹرانکس اور ویڈیو گیم کمپنی ننٹینڈو نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ساتویں میجر گیم کنسول ننٹینڈو سوئچ Nintendo Switch ستمبر کے مہینے میں امریکی مارکیٹ میں دیگر گیمنگ کنسولز پر برتری حاصل کرتے ہوئے سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ننٹینڈو سوئچ نے فروخت میں سونی کے پلے سٹیشن PS4 اور مائکروسافٹ کے ایکس باکس ون Xbox One پر برتری حاصل کی ہو، گزشتہ مارچ میں ریلیز کے بعد یہ کُل 7 ماہ میں 5 ماہ تک فروخت میں پہلی پوزیشن پر رہا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ننٹینڈو کو سٹاک میں کمی جیسے مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو یہ اس پورے عرصے میں پہلی پوزیشن برقرار رکھتا۔

گزشتہ ستمبر کے مہینے میں ننٹینڈو سوئچ کی دو ملین ڈالر سے زیادہ کی سیلز ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 2012 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی آٹھویں نسل کی ویڈیو گیم کنسول وی یو Wii U کی ناکامی کے بعد ننٹینڈو سوئچ کو کمپنی کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ننٹینڈوننٹینڈو سوئچ