اسکرین کو مرر کرنا اور پھر دوسری ڈیوائس سے اُسے کنٹرول کرنا تب آسان ہوتا ہے جب آپ ’’مرر او پی‘‘ (MirrorOP) پروگرام استعمال کر رہے ہوں۔
یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے مفت حاصل کر سکتے ہیں:
اگر آپ فون کی اسکرین کو پی سی پر دیکھنا اور پی سی سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پی سی چاہے وہ ونڈوز ہو یا میک پر اس پروگرام کا ریسیور سافٹ ویئر انسٹال کرنا ہو گا۔ اسی طرح فون پر سینڈر پروگرام انسٹال ہوگا۔
جبکہ دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ہونا بھی ضروری ہے۔
دونوں طرف انسٹالیشن کے بعد آپ انھیں ایک دوسرے سے کنیکٹ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ صرف اسکرین مرر ہی نہیں کرتا بلکہ مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے حتیٰ کہ وڈیو کے ساتھ ساتھ آڈیو کو بھی دوسری ڈیوائس پر منتقل کرتا ہے۔