گانوں کے ساتھ لیریکس دیکھیں

کیا آپ گانوں کے ساتھ ان کی لیریکس دیکھنا بھی پسند کریں گے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو ایک چھوٹا سا پلگ ان ’’منی لیریکس‘‘ انسٹال کرنا ہو گا۔ یہ پلگ اِن تقریباً تمام بڑے میڈیا پلیئرز جیسا کہ ونڈوز میڈیا پلیئر، کے ایم پلیئر، وِن ایمپ، آئی ٹیونز، میڈیا منکی، سونگ برڈ، ریور میڈیا جیوک باکس، ایکس ایم پلیئر، وی ایل سی اور میوزک بی وغیرہ کے علاوہ کئی پلیئرز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
MiniLyrics میڈیا پلیئر میں گانا پلے کرتے ہی خودبخود چل جاتا ہے اور انٹرنیٹ سے اس گانے کی لیریکس ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے۔ اگر انٹرنیٹ پر گانے کی لیریکس دستیاب نہ ہوں تو آپ لیریکس خود نوٹ پیڈ میں لکھ کر اس پلگ ان میں شامل کر سکتے ہیں۔ اگلی دفعہ وہ گانا چلاتے ہی یہ خودبخود نوٹ پیڈ سے لیریکس دکھا دے گا۔ اس پلگ ان کا استعمال یقیناً آپ کے لیے دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا کیونکہ یہ اس میں دکھائی جانے والی لیریکس گانے سے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔ اگرچہ یہ پلگ ان مفت دستیاب نہیں لیکن اس کا ٹرائل ورژن کبھی بھی ایکسپائر نہیں ہوتا۔
کئی خوبصورت اسکنز کا حامل ’’منی لیریکس‘‘ ونڈوز کے علاوہ میک اور اینڈرائیڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔

دستیابی: مفت
فائل سائز: 1.9MB

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں

آئی ٹیونزکے ایم پلیئرلیریکسمیڈیا پلیئرمیوزکون ایمپونڈوز میڈیا پلیئروی ایل سی