مائیکروسافٹ نے 14 گھنٹے بیٹری پر چلنے والا سرفس لیپ ٹاپ متعارف کروادیا

مائیکروسافٹ نے سرفس سیریز کا نیا لیپ ٹاپ متعارف کروادیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ اس لئے خاص ہے کہ اس کی بیٹری 14 گھنٹے تک چلتی ہے۔ اس طرح مائیکروسافٹ اب براہ راست ایپل کی میک بک پرو کے مقابلے پر آکھڑا ہوا ہے۔

سرفس لیپ ٹاپ کو باقاعدہ طور پر 15 جون تک فروخت کے لئے پیش کیا جانا ہے۔ اس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ایپل کے میک بک پرو کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور سہولیات رکھتا ہوگا۔

اس لیپ ٹا پ کی اسکرین 13.5 انچ ہوگی اوراس میں ساتویں نسل کے  انٹل کور آئی سیون اور کور آئی فائیو پروسیسر استعمال کئے گئے ہیں۔  جبکہ اس پر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹین نصب ہوگا۔ قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت 999 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی جو کہ میک بک پرو سے کم ہے۔ سب بہترین ہارڈو ویئر کنفگریشن یعنی 16جی بی ریم، 512 جی بی سالڈ اسٹیٹ اسٹوریج اور Core i7 پروسیسر کے ساتھ اس کی قیمت 2199 ڈالر تک جا پہنچتی ہے۔
مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ آئی سیون پروسیسر والی لیپ میک بک پرو سے زیادہ تیز رفتار لیپ ٹاپ ہوگا۔

اس نئے لیپ ٹاپ کو اس ربط سے پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

سرفس لیپ ٹاپ سے متعلق دلچسپ تعارفی ویڈیو

سرفس لیپ ٹاپلیپ ٹاپمائیکروسافٹ