پچھلے کئی مہینوں سے مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 ’’ایک سروس‘‘ کہنا شروع کر رکھا تھا اب اگر یہ سروس ہے تو ظاہر ہے اس کی کچھ فیس بھی ہو گی تو تیار ہو جائیں مائیکروسافٹ نے اعلان کر دیا ہے کہ ونڈوز 10 استعمال کرنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر فیس ادا کرنا ہو گی۔
جب مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 پیش کی تو یہی کہا گیا کہ اس کی اپ گریڈ بالکل مفت ہے۔ صارفین اس پر نہ صرف مفت اپ گریڈ ہو سکتے ہیں بلکہ پہلے سال مفت استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروسافٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد ونڈوز 10 پر آ چکی ہے۔
تاہم گھریلو صارفین کو ابھی بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ماہانہ فیس ابھی صرف کاروباری اداروں پر لاگو کی گئی ہے جو کہ سات ڈالر یعنی سات سو روپے پاکستانی کے برابر ہے۔ کاروباری اداروں میں ایک کمپیوٹر پر ونڈوز 10 استعمال کرنے کی مد میں ماہانہ سات ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کا ایک نیا کنزیومر ورژن انٹرپرائز E3 جاری کرے گی۔
اب دیکھنا یہ ہو گا کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 استعمال کرنے والے عام گھریلو صارفین پر فیس کب عائد کرتی ہے۔
Business ka yehi tareka hai
pehle Muft bad main charges jab sabhi ko pasand aa jaye