میموٹو کمپنی کے سی ای او ’’ مارٹن کالستروم (Martin Källström)‘‘ کے مطابق وہ لوگوں کو بہترین فوٹو گرافک میموری فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ڈیوائس پوشیدنی کمپیوٹر (wearable computer )کی ایک مثال ہے۔ اس کے اہم حصوں میں 5 میگا پکسلز کا امیج سینسر جو موبائل فونز میں استعمال کیا جاتا ہے، ایک ARM 9 پروسیسر، 8 گیگا بائٹس میموری، جی پی ایس سینسر، اسیلیرومیٹر (accelerometer) اور میگنیٹومیٹر (magnetometer) شامل ہیں۔ اس ڈیوائس پر لینکس آپریٹنگ سسٹم نصب ہے جس پر وہ پروگرام چلتا ہے جو اس ڈیوائس کو ہر تیس سیکنڈ بعد فوٹو کھینچنے کے لئے تیار کرتا ہے، مختلف سینسرز سے ڈیٹا جمع کرتا ہے اور فوٹو کھینچنے کے بعد sleep موڈ میں بھیج دیتا ہے۔
خبر کی مزید تفصیل مئی 2013ء کے شمارے میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے