دواؤں کی معلومات
آج کل دواؤں اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ بن چکا ہے۔ ہر گھر میں درجنوں قسم کی ادویات موجود رہتی ہیں۔ اگر معالج کوئی دوا تجویز کرے تو ہم بغیر کسی قسم کی تحقیق کیے وہ دوا لینا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ دوا پر تحقیق کریں، آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کو بنانے میں کیا چیزیں استعمال ہوئی ہیں، اس کے کیا فوائد یا نقصانا ت ہیں۔
اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے تو Epocrates Plus ایپلی کیشن انسٹال کریں اور لاکھوں دواؤں کی معلومات مفت حاصل کریں۔
اس ایپلی کیشن کے فوائد بے شمار ہیں۔ فرض کریں آپ کے پاس کوئی انجان قسم دوا موجود ہے تو اس کے نام یا تصویر سے آپ تلاش کر سکتے ہیں کہ یہ کون سی دوا ہے اور کس کام کے لیے ہے۔ اس ایپلی کیشن سے آپ دوا کو بنانے والی کمپنی سے براہِ راست رابطہ کر کے اس کے متعلق سوالات بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی دوا کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو رہی ہو تو یہ بھی جاننے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ یہ دوا کہاں سے ملے گی۔
اس میں درجنوں قسم کی کیلکولیشنز جیسے کہ BMI اور GFR کرنے کی سہولت بھی موجود ہے اور کسی دوا سے متعلق ماہرین سے رابطہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ میڈیکل کے میدان سے تازہ ترین خبریں بھی اس میں موجود ہیں۔
چاہے کوئی میڈیکل کا طالب علم ہو یا کوئی عام فرد یہ ایپلی کیشن سبھی کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔
اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں
آئی او ایس کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں