فیس بک اس وقت دنیا کی دوسری بڑی مشہور ویب سائٹ ہے لیکن اس کے ڈیزائن میں متاثر کرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر آپ فیس بک کو ایک دلکش اور خوبصورت انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل کروم میں ’’فیس بک فلیٹ‘‘ (Facebook Flat) ایڈاون انسٹال کرنا ہو گا۔ یہ فیس بک پر ایک بہت ہی خوبصورت تھیم لگا دیتا ہے جس کی بدولت فیس بک کی دلکشی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ فیس بک ویب سائٹ بہت جلدی کھلتی ہے اور اس کا مواد پڑھنے کے لیے بہتر انداز میں دکھایا جاتا ہے۔گیمز، اشتہارات و دیگر فالتو چیزیں ہٹا کر فیس بک نیوز فیڈ بھی انتہائی خوبصورت انداز میں دکھائی جاتی ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2015 میں شائع ہوئی)
کچھ عرصہ پہلے اس میں دریافت ہونے والی خامیوں کی وجہ سے صارفین نے اس کی شکایت کرنا شروع کر دی تھی لیکن 13 جولائی 2016 کو اس ایڈاون کا نیا ورژن ریلیز کیا گیا ہے۔ نئے ورژن میں نہ صرف پرانی خامیوں کو درست کیا گیا ہے بلکہ اس کے ڈیزائن کو مزید دلکش بنا دیا گیا ہے۔
کروم براؤزر میں انسٹال کرنے کے لیے کلک کریں
بڑی پر اسرار اور افسانوی قسم کی کور فوٹو لگائی ہے۔ مصنف بھائی، مجھے پہلے ہی خدشہ تھا کہ آپ عام انسانوں سے ہٹ کر ہیں۔
ہاہاہاہاہاہاہا