مفت فون نمبر فراہم کرنے والی بہترین ایپلی کیشنز

آج کل کئی جگہ اپنے فون نمبر کی تصدیق کروانا ضروری ہوتی ہے۔ اکثر سروسز یا ایپلی کیشنز کو ہم عارضی طور پر استعمال کرتے ہیں اس لیے نہیں چاہتے کہ اپنا زیرِاستعمال اصل نمبر ان کو مہیا کریں۔

لیکن چونکہ فون نمبر کی تصدیق بذریعہ ایس ایم ایس ضروری ہوتی ہے اس لیے لامحالہ طور پر اپنا نمبر ڈالنا ہی پڑتا ہے۔

ایسی ہی عارضی سروسز کو آپ بذریعہ عارضی نمبرز کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کسی ایسی جگہ جہاں آپ اپنا اصل نمبر نہ دینا چاہیں عارضی طور پر مفت دستیاب نمبر دے کر جان چھڑا سکتے ہیں۔

آئیے چند ایسی مفت ایپلی کیشنز کا جائزہ لیتے ہیں جو آپ کو مفت فون نمبر کی سہولت دیتی ہیں، بلکہ چند ایک تو ان نمبرز کے ذریعے کال ایس ایم ایس اورکرنے کی بھی مفت اجازت دیتی ہیں۔

نیکسٹ پلس (Next Plus)

یہ بہت ہی بہترین ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے آپ ایک مفت امریکی نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔ نمبر حاصل کرنے کے بعد آپ نہ صرف اس کے ذریعے کالز کر سکتے ہیں بلکہ اس پر ایس ایم ایس وصول کر کے کہیں بھی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس صرف وصول ہی نہیں بلکہ بھیجے بھی جا سکتے ہیں وہ بھی کسی بھی نمبر پر۔ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ یہ تمام سروسز آپ کو بالکل مفت دی جاتی ہیں بغیر کسی فیس کے۔

اس مفت سروس کی قیمت آپ کو اشتہارات دیکھنے کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے جو کہ مہنگا سودا نہیں، کیونکہ اشتہارات تو تقریباً تمام مفت ایپلی کیشنز میں موجود ہی ہوتے ہیں۔

درج ذیل روابطہ سے آپ اسے اینڈروئیڈ اور آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

اینڈروئیڈ

آئی فون

ٹیکسٹ پلس (Text Plus)

اگرکہیں عارضی نمبر سے تصدیق کرانا ہی مقصود ہو تو اس کے لیے ’’ٹیکسٹ پلس‘‘ بھی ایک بہترین اور مفت ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن بھی نیکسٹ پلس کی طرح امریکی نمبر دیتی ہے لیکن منفرد نمبر اور وہ بھی آپ کی پسند کا۔

نمبر حاصل کرنے کے بعد آپ اس پر کالز اور پیغامات وصول کر سکتے ہیں اور بھیج بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ ایپلی کیشن پسند آجائے اور آپ اس کے دیے گئے نمبر سے مزید کالز وغیرہ کرنا چاہیں تو ٹالک ٹائم خریدا بھی جا سکتا ہے جو کہ انتہائی سستے داموں دیا جاتا ہے۔

دیگر ایسی ایپس کی طرح یہ بھی اپنی مفت خدمات کے بدلے اشتہارات دِکھاتی ہے۔ اسے آپ اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں:

Textplus

ٹاک ٹون (Talkatone)

عارضی اور مفت نمبر حاصل کرنا ہو تو اس کے لیے آپ ’’ٹاک ٹون‘‘ ایپلی کیشن بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو آپ کی پسند کا امریکی نمبر دیتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ کسی بھی امریکی اور کینیڈین نمبر پر مفت کال کر سکتے ہیں اور دیگر ممالک کے منٹس انتہائی سستے داموں خرید سکتے ہیں۔

چونکہ ہمارا مقصد تو بس عارضی نمبر کے ذریعے مختلف سروسز پر ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کروانا ہے تو اس کام کے لیے اس ایپلی کیشن کے مفت دستیاب فیچرز ہی کافی ہیں۔

ٹاک ٹون کی منفرد بات یہ ہے کہ اس جیسی دیگر ایپلی کیشنز پہلی دفعہ آپ کے اصل فون نمبر کی بھی تصدیق کرتی ہیں لیکن ٹاک ٹون کو آپ بذریعہ ای میل ایڈریس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹاک ٹون کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی او ایس کے لیے بھی دستیاب ہے:

Talkatone

ڈِنگ ٹون (Dingtone)

 

اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ڈِنگ ٹون ایپ ایک عام میسیجنگ ایپ کی طرح بات چیت کی سہولت دینے کے علاوہ ایک مفت فون نمبر دینے کی وجہ سے اہم ہے۔

اس نمبر پر نہ صرف آپ کالز وصول کر سکتے ہیں بلکہ ایس ایم ایس بھی مفت کر سکتے ہیں۔

یعنی آپ سِم کے بغیر فون یا سِم کی سہولت نہ رکھنے والے ٹیبلٹ کو بھی فون کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

Dingtone

ہشڈ (Hushed)

آج کل جگہ جگہ اپنا فون نمبر دینے کی ضرورت پڑتی ہے تو ایسے میں آپ کو دوسری سم نہیں خریدنی چاہیے بلکہ آپ کے پاس ہشڈ جیسی ایپلی کیشن موجود ہونی چاہیے

جو کو ہر جگہ عارضی نمبر فراہم کر سکے تاکہ استعمال کے بعد آپ جب چاہیں اس عارضی نمبر کو تلف کر دیں۔ پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ زبردست ایپ ہے۔

 

Hushed

 

ٹیکسٹمفت ایس ایم ایسمفت کال
تبصرے (2)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    Great information////

  • Zeeshan Rafique

    I am not able to receive message on any one of the above mentioned apps. Only hushed receive message as unknown and asked to purchase a number to view message. Please help