جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس اشیاء بنانے والی معروف کمپنی ایل جی ایک نیا ٹیبلٹ لے کر آئی ہے۔ اس ٹیبلٹ کا نام G Pad IV 8.0 FHD ہے۔ اس کی سب سے خاص بات اس کا وزن میں انتہائی ہلکا ہونا ہے۔ اس کا وزن صرف 290 گرام ہے۔ یہ وزن کسی سافٹ ڈرنک کے کین سے بھی کم ہے۔ گہرے بھورے رنگ کےاس ٹیبلٹ کو کمپنی نے اسے جنوبی کوریا میں 300 ڈالر کی لگ بھگ قیمت میں فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔
4 جی ایل ٹی ای ٹیبلٹ
اس ٹیبلٹ میں ایک فور جی LTE سم کارڈ سلاٹ موجود ہے۔ سم لگا کر اسے صرف ڈیٹا کنکشن ہی نہیں بلکہ کال کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 1.4 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور Qualcomm اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 8 انچ کی مکمل ایچ ڈی IPS اسکرین نصب ہے۔
اس کی انٹرنل اسٹوریج 32 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگا کر 2 ٹیرا بائٹس تک کیا جاسکتا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے۔
کیمرے کی بات کریں تو اس ٹیبلٹ میں آگے اور پیچھے دونوں طرف پانچ میگا پکسل کا کیمرا نصب ہے اور یہ 3000 ایم اے ایچ کی طاقت رکھنی والی بیٹری سے لیس ہے۔