کراچی، 17 اکتوبر، 2016۔ پرسنل کمپیوٹر فروخت کرنے والے ادارے لینوو (Lenovo) نے سی ٹو پاور (C2 Power) کے نام سے جدید ترین اسمارٹ فون پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لینوو کے سی ٹو پاور اسمارٹ فون میں پانچ انچ کا چوڑا ایچ ڈی ڈسپلے ہے اور یہ کواڈ کور 1.0 گیگاہرٹز پروسیسر کے ذریعے اینڈرائڈ 6.0مارشل میلو سسٹم سے آپریٹ ہوتا ہے۔ اس میں 16 جی بی کی میموری ہے جبکہ 32 جی بی اسٹوریج کی اضافی گنجائش ہے۔ اس کی بیٹری کی حد 3500 ایم اے ایچ ہے اور اسے آسانی سے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس میں تیز رفتار ملٹی میڈیا کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ اس میں صارفین کے لئے سی ٹو پاور میکس آڈیو ٹیکنالوجی کی طاقتور ویوز ہیں اوراسمارٹ فون سے ہیڈ فون کی بدولت صارفین صاف شفاف آواز کی دنیا میں ڈوب جائیں گے۔
اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اہم لمحات کو محفوظ کرنے کے لئے لینوو نے اس اسمارٹ فون میں 8 میگا پکسل کے آٹو فوکس بیک کیمرے کے ساتھ سونی کا سینسر اور ایل ای ڈی لائٹ کا آپشن دیا ہے جبکہ بہترین تصاویر لینے کے لئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی موجود ہے۔ یہ محض 155.6 گرام وزنی ہے جس میں تیزی سے چارجنگ کی سہولت حاصل ہے جس کی بدولت صارفین بیٹری ختم ہوئے بغیر اسمارٹ فون کا بھرپور استعمال کرسکتے ہیں۔
لینوو کے اسمارٹ فون کے سلسلے میں حالیہ پیش رفت پر لینوو مڈل ایسٹ کے موبائل بزنس گروپ کے جنرل منیجر شیری شمس نے کہا، ‘لینوو C2 Powerمتعارف کرنے پر ہمیں انتہائی خوشی ہے، ہمیں صارفین کی روز مرہ ضروریات پر پورا اترتا ہے۔ طویل دورانئے کی بیٹری کے ہمراہ ایک طاقتور ڈیوائس ہر صارف کی خواہش ہوتی ہے اور ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور اسے اسٹائلش بنانے کے ساتھ اس میں ان تمام ضروریات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ‘
لینوو سی ٹو پاور کی ریٹیل قیمت کا آغاز 16600 روپے سے ہوتا ہے۔
Ram?