PHP سیکھیں – حصہ پنجم

Comparison آپریٹرز

یہ آپریٹرز دی گئی دو ویلیوز کا آپس میں مقابلہ کرتے ہیں اور جواب میں بولین ویلیو یعنی True یا Falseریٹرن کرتے ہیں۔ان کا زیادہ تر استعمال لوپس وغیرہ میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی یہ کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔
> یعنی Greater Than بھی ایک ایسا ہی آپریٹر ہے۔ یہ آپریٹر بائیں طرف کی ویلیو کو دائیں طرف کی ویلیو کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے کہ آیا بائیں طرف والی ویلیو دائیں ویلیو سے بڑی ہے کہ نہیں۔ اگر ویلیو بڑی ہے تو True ریٹرن ہوگا ورنہ False۔ یہ مثال ملاحظہ کریں:

$x > 5

یہ اسٹیٹمنٹ صرف اسی وقت True ریٹرن کرے گی جب کہ x کی ویلیو 5 سے بڑی ہو۔ دیگر Comparison آپریٹرز کی تفصیل درج ذیل جدول میں ملاحظہ فرمائیں۔

ان میں سے بیشتر آپریٹرز انٹیجرز ، ڈبل یا فلوٹ ڈیٹا ٹائپس کے ساتھ ہی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ تاہم == آپریٹر کو اسٹرنگ ڈیٹا ٹائپ کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں اس بات کا خیال رکھیں کہ = اور == میں بنیادی فرق ہے۔ = اسائنمنٹ آپریٹر ہے اور ویری ایبل کو ویلیو اسائن کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں == دی گئی ویلیوز کو چیک کرتا ہے کہ آیا وہ برابر ہیں کہ نہیں۔

لوجیکل آپریٹرز

لوجیکل آپریٹرز دی گئی بولین ویلیوز کے جوڑے کوچیک کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر OR آپریٹر جسے پی ایچ پی میں دو پائپ کریکٹرز یعنی ||یا لفظ or سے ظاہر کیا جاتا ہے اس وقت True ریٹرن کرتا ہے جب دائیں اور بائیں طرف موجود دونوں ویلیوز میں سے کوئی ایک Trueہو۔ یہ مثال ملاحظہ کریں:

true || false

اس اسٹیٹمنٹ کا نتیجہ Trueکی صورت میں آئے گا کیوں کہ بائیں طرف موجود ویلیو Trueہے۔ عام طور پر لوجیکل آپریٹرز کو بولین مستقل جنھیں پہلے سے Trueیا False قرار دے دیا گیا ہو، کے بجائے ایسی اسٹیٹمنٹس کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جن کا نتیجہ True یا False کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ کوڈ دیکھئے:ـ

($x > 2) || ($x < 15)

اس کوڈ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں Operands دراصل الگ الگ اسٹیٹمنٹس ہیں جو Trueیا Falseریٹرن کررہی ہیں۔
دیگر لوجیکل آپریٹرز میں AND ، XOR اور NOT شامل ہیں۔ AND لوجیکل آپریٹر صرف اسی وقت True ریٹرن کرتا ہے جب دونوں ویلیوز Trueہوں۔ کسی ایک کے بھی False ہونے سے پوری اسٹیٹمنٹ Falseہوجائے گی۔ ANDآپریٹر کے لئے پی ایچ پی میں لفظ and کے علاوہ && کے نشان بھی استعمال ہوتے ہیں۔

XOR کو Exclusive ORپڑھا جاتا ہے۔ یہ اس وقت True ریٹرن کرتا ہے جب کہ دونوں ویلیوز میں سے کوئی ایک True ہو۔ لیکن اگر دونوں ویلیوز Trueیا Falseہو تو یہ False ریٹرن کرتا ہے۔NOT آپریٹر صرف ایک ویلیو قبول کرتا ہے اور یہ صرف اسی وقت True ریٹرن کرتا ہے جبکہ کہ دی گئی ویلیو Falseہو۔

پی ایچ پی
تبصرے (1)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    v nice sir