PHP سیکھیں – حصہ چہارم

جدول 1.1میں آپ پی ایچ پی کے سات اسٹینڈرڈ ڈیٹا ٹائپس دیکھ سکتے ہیں۔ان ڈیٹا ٹائپس میں کچھ کے بارے میں آپ پہلے ہی پڑھ چکے ہیں جبکہ باقی کا ذکر ہم وقت کے ساتھ کرتے رہیں گے۔

پچھلی مثال میں کچھ ایسے فنکشن استعمال کئے گئے تھے جن کے بارے میں آپ کو بتایا نہیں گیا۔ ان فنکشن میں is_string وغیرہ شامل ہیں۔ دراصل یہ فنکشن کسی ویری ایبل کی ڈیٹا ٹائپ جانچنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ان فنکشن کی خاص نشانی یہ ہوتی ہے کہ ان کے نام is_ سے شروع ہوتے ہیں۔ اگر ڈیٹا ٹائپ درست ہو تو یہ فنکشن True یعنی 1 ریٹرن کرتے ہیں ورنہ Falseیعنی0۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ مختلف ڈیٹا ٹائپس کو جانچنے کے لئے کون سے فنکشنز استعمال کئے جاتے ہیں۔

is_null(variable_name):
یہ فنکشن دیئے گئے ویری ایبل کو جانچتا ہے کہ آیا وہ Null ہے یعنی اس کی کوئی ویلیو سیٹ نہیں کی گئی۔ اگر وہ ویری ایبل Nullہو تو یہ True ریٹرن کرتا ہے ورنہ False۔

is_int(variable_name):
یہ فنکشن اس وقت True ریٹرن کرتا ہے جب کہ دیئے گئے ویری ایبل کی ویلیو انٹیجر ہو۔ Null یا انٹیجر نہ ہونے کی صورت میں False ریٹرین ہوتا ہے۔

is_double(variable_name):
یہ فنکشن دیئے گئے ویری ایبل کی ویلیو کو جانچتا ہے کہ آیا وہ فلوٹنگ نمبر ہے کہ نہیں۔

جدول 1.1

is_string(variable_name):
یہ فنکشن چیک کرتا ہے کہ ویری ایبل کی ڈیٹا ٹائپ اسٹرنگ ہے کہ نہیں۔

is_bool(variable_name):
اس فنکشن کی مدد سے بولین ڈیٹا ٹائپ کے ویری ایبلز کی تصدیق کی جاتی ہے کہ آیا وہ بولین ہیں کہ نہیں۔

is_array(variable_name):
یہ فنکشن چیک کرتا ہے کہ جو ویری ایبل بطور پیرا میٹر اسے مہیا کیا گیا اس میں محفوظ کی گئی ویلیو ایرے ہے کہ نہیں۔

is_numeric(variable_name):
یہ فنکشن اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ آیا دیا گیا ویری ایبل نیومیرک ہے کہ نہیں۔

ان کے بارے میں وضاحت پڑھنے کے بعد آپ ایک بار پھر اس مثال کا بغور جائزہ لیں اور اس میں اپنے حساب سے تبدیلیاں کرکے ان کے کام کو مزید بہتر انداز میں سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ان فنکشنز کا استعمال بے حد عام ہے اور ڈیٹا پروسیسنگ اور ڈیٹا کی تصدیق کے دوران آپ کو انہیں استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔ کسی ویری ایبل کی ڈیٹا ٹائپ جانے بغیر اس پر کوئی بھی عمل ایرر بھی ریٹرن کرسکتا ہے۔

پی ایچ پی