زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

میمرائز Memrise

ساری دنیا میں پڑھائی کے عمل کو دلچسپ بنایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ دلچسپی لے کر کچھ نیا سیکھیں، یہی پالیسی اپنائی ہے میمرائز نے۔ اور اسے مزید جلا بخشنے کے لیے اس کی ایپلی کیشن بھی موجود ہے تاکہ یہ ہر وقت آپ کے اسمارٹ فون میں موجود رہے۔ اگرچہ اس ایپلی کیشن کا سلوگن ’’کوئی بھی زبان سیکھیں‘‘ ہے لیکن یہ صرف اسی کام تک محدود نہیں کیونکہ اس میں جیوگرافی، ہسٹری، سائنس، پاپ کلچر اور دیگر کئی موضوعات پر کورسز موجود ہیں۔
اگر کوئی زبان سیکھنے کی بات کی جائے تو میمرائز میں انگلش سمیت کئی مختلف زبانوں جیسے کہ جرمن، فرنچ، اٹالین، جاپانی، سویڈش، پولش، فنش وغیرہ کے کورسز موجود ہیں اور بھی بالکل مفت۔ دراصل یہ تمام کورسز میمرائز کمیونٹی میںشامل افراد کے تیار کردہ ہیں۔ اس طرح اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کسی چیز کی کمی محسوس کریں تو خود تیار کر کے یہاں دوسروں کے لیے شامل کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن پر میمرائز کی ویب سائٹ پر بنایا گیا آپ کا اکاؤنٹ چلتا ہے لیکن اس میں آف لائن موڈ بھی موجود ہے تاکہ انٹرنیٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں بھی سیکھنے کا عمل جاری رہ سکے۔
میمرائز میں سکھانے کے لیے دلچسپ تصاویر وغیرہ کا سہارا بھی لیا جاتا ہے تاکہ دلچسپی بھی قائم رہے اور سکھائی گئی چیز دیر تک یاد بھی رہے۔ ہر چیز سیکھنے پر آپ کو پوائنٹس ملتے ہیں، اس طرح آپ اپنے دوستوں سے مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی سیکھی چیز کی بار بار پریکٹس کی جا سکتی ہے اور اسے لمبے عرصے تک یاد رکھنے کے عوض مزید پوائنٹس بھی جیتے جا سکتے ہیں۔ میمرائز ویب سائٹ کی شکل میں سب کے لیے دستیاب ہے جبکہ اسمارٹ فونز پر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایپلی کیشن کی صورت میں موجود ہے۔

memrise

زبانیںسیکھیںغیر ملکی زبانیںلینگویج
تبصرے (2)
Add Comment
  • Malik Muhammad Ashiq

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے