الفاظ کا 80 سے زائد دیگر زبانوں میں ترجمہ کریں
دنیا میں کتنی زبانیں موجود ہیں اور کچھ زبانیں جیسے کہ انگلش، اسپینش، فرنچ اور اٹالین وغیرہ تو بے پناہ مقبول ہیں۔ اپنے دوستوں کو دیگر یورپی زبانوں میں پیغامات بھیجنا اکثر دلچسپ ثابت ہوتا ہے۔ بلکہ آن لائن کچھ پڑھتے ہوئے اکثر ناواقف زبانوں کے الفاظ سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس ایسی ایپلی کیشن موجود ہو جو فوراً اس لفظ کو خود بخود پہچان جائے کہ یہ کس زبان کا ہے اور ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ بھی فراہم کر دے تو سونے پر سہاگہ ہو جائے۔
’’آئی ٹرانسلیٹ‘‘ دنیا کی مشہور و معروف ترجمہ کرنے والی سروس ایپلی کیشن کی صورت میں ونڈوز فون،اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے الفاظ، جملوں اور پیراگراف کا ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔وائس ریکگنائزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اس میں ٹائپ کیا جا سکتا ہے اسی طرح ترجمے کو ٹیکسٹ ٹو اسپیج کی طرح سنا بھی جا سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن ونڈوز ایٹ اور میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے۔
itranslateapp
ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے
شکریہ